ڈالر50پیسے ،ایک تولہ سونا1100روپے مہنگا

ڈالر50پیسے ،ایک تولہ سونا1100روپے مہنگا

کراچی (دنیا نیوز، آن لائن) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔ ادھر ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1100روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر27پیسے کے اضافے سے 285.64 روپے پرجاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے بڑھ کر287روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8ڈالرکے اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے اوردس گرام 943 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 557 روپے کا ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں