کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آزاد تجارتی نظام میں رکاوٹ

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آزاد تجارتی نظام میں رکاوٹ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آزاد تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کی حکومت کی صلاحیت کو مسلسل محدود کرتا ہے۔۔۔

تاہم زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کے درمیان درآمدی پابندیوں میں حالیہ نرمی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبے کو ایک کشن فراہم کرے گی۔یہ بات سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ درآمدی پابندیاں ایل ایس ایم سیکٹر میں مجموعی پیداوار کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔پاکستان اکنامک سروے کے مطابق، مالی سال 2023 کے جولائی سے مارچ تک ایل ایس ایم سیکٹر نے 8.11 فیصد کی منفی شرح نمو کا تجربہ کیا۔یونس ڈھاگہ کا خیال تھا کہ درآمدی پابندیوں میں نرمی کرنے سے مینوفیکچررز اپنے ان پٹ کے ذرائع کو متنوع بنا سکیں گے ۔اس سے سپلائی چینز میں لچک بڑھے گی، کسی ایک سپلائر یا علاقے پر انحصار کم ہو جائے گا اور اہم مواد کی فراہمی میں رکاوٹوں سے منسلک خطرات کو کم کیا جائیگا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ درآمدی پابندیوں میں نرمی سے پہلے کچھ شعبوں نے منفی شرح نمو دکھائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں