فلسطین کا دوریاستی حل قبول نہیں، مرکزی تنظیم تاجران

 فلسطین کا دوریاستی حل قبول  نہیں، مرکزی تنظیم تاجران

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کے 57 اسلامی ممالک کے حکمران آج غلام ہیں اور اہل غزہ آزاد ہیں۔

 عالم اسلام کو مذمتی قراردادوں سے آگے بڑھ کر جرات مندانہ فیصلے کرنے چاہئیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور ناجائز اسرائیلی ریاست کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہیے ،مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بہت مماثلت ہے ،اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں