ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان، سونا2لاکھ 21ہزارپرمستحکم
کراچی (بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قد رکم ہوگئی ،ادھر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈ الر 13پیسے کی کی سے 285.39روپے پر آگیا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے کے خسارے سے 286.50 روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو2روپے کی کمی سے 313 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 2روپے کی کمی سے 263پرآگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2ڈالر کے اضافے سے 2064 ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 2لاکھ 21ہزار روپے اوردس گرام 1لاکھ 89ہزار 472 روپے پر برقرار رہا۔