آٹو مکینکا شنگھائی کامیابی سے جاری ،پاسپیڈا بھی شریک
کراچی (آن لائن)آٹو مکینکا شنگھائی نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی)میں کامیابی سے جاری ہے ۔ 4روزہ نمائش دودسمبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش کے 18 ویں ایڈیشن میں 5300سے زیادہ نمائش کنندگان مختلف ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
آٹو مکینکا شنگھائی بین الاقوامی آٹو موٹیو انڈسٹری کانفرنس 2023 کی میزبانی کر رہی ہے ۔ پاسپیڈانے بھی اپنے وی آئی پی خریداروں کے ایک وفد کو مذکورہ نمائش کا دورہ کرنے کا اہتمام کیا۔پاسپیڈا نارتھ سے کل 44 اور پاسپیڈا ساؤتھ سے 32 خریدار اس اہم آٹو موٹیو ایونٹ کا حصہ بنے ہیں جو عالمی آٹو موٹیو کمیونٹی میں پاکستان کی مضبوط موجودگی کو اجاگر کریں گے۔ پاسپیڈا نارتھ وفد کے سربراہ آفتاب رشید نے بتایا کہ ہم نے اپنے دورے کے دوران نمائش کنندگان کے ساتھ مفید بات چیت کی اور کاروباری مواقع کو فعال طور پر تلاش کیا۔