مالی سال 23 میں 3.717 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے ،رپورٹ
کراچی (آئی این پی )سندھ کا چاول ملک کی برآمدات سے ہونے والی آمدنی میں ایک بڑا حصہ دار رہا ہے جس میں گزشتہ برسوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں پیدا ہونے والے کل چاول کا تقریبا 30 فیصد سندھ سے آتا ہے ۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مالی سال 23میں کل 3.71 ملین ٹن چاول برآمد کیے جس سے 2.149 بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔چاول کے شعبے نے پچھلے سال کے تباہ کن سیلاب کے باوجود مضبوط لچک دکھائی ہے جس نے سندھ کی ایک تہائی فصلوں کا صفایا کر دیا۔