اسٹاک ایکسچینج :ریکارڈ کا تسلسل، 61600کی بلند سطح بھی عبور

اسٹاک ایکسچینج :ریکارڈ کا تسلسل، 61600کی بلند سطح بھی عبور

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج نے کلینڈر سال2023کے آخری ماہ دسمبر کے پہلے ہی دن بلندیوں کا ایک اور۔۔

 نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس61600پوائنٹس کی حد عبور کر کے بند ہوا جبکہ سرمائے میں 1 کھرب 55 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 88کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون ہوا ۔سرمایہ کاروں نے فرٹیلائزر ،سیمنٹ ،ٹیلی کام اور توانائی کے شعبو ں میں کھل کر خریداری کی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1159.98 پوائنٹس کے اضافے سے 61691پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 366 پوائنٹس کے اضافے سے 20554پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 40324 پوائنٹس سے بڑھ کر 41045 پر بند ہوا۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر 88 کھرب 85ارب روپے ہوگیا۔ جمعہ کو 21 ارب روپے مالیت کے 53کروڑ13لاکھ34ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو18ارب روپے مالیت کے 46کروڑ71لاکھ59ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 298کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،74میں کمی اور16 میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف 4 کروڑ 30 لاکھ،پاک الیکٹرون3کروڑ97لاکھ ،فوجی فرٹیلائزر 2 کروڑ 75 لاکھ، فوجی سیمنٹ 2 کروڑ 72 لاکھ اور ہم نیٹ ورک2کروڑ20لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں