مخالف گروپ کو الیکشن سے فرار ہونے نہیں دینگے ،زبیرطفیل

مخالف گروپ کو الیکشن سے فرار ہونے نہیں دینگے ،زبیرطفیل

کراچی(بزنس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ 30دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں خلل پیدا کرنے کیلئے مخالف گروپ کی جانب سے کی جانے والی ناکام کوششوں نے۔۔

 ان کے عزائم بزنس کمیونٹی کے سامنے ظاہر کردیے ہیں، ہم کسی بھی طرح بزنس مین پینل کو الیکشن سے فرارنہیں ہونے دیں گے اور انہیں ہرصورت الیکشن میں ناکامی کا مزہ چکھنا ہوگا۔انہوں نے بی ایم پی پروگریسوکایو بی جی کے ساتھ اتحاد ایک اہم اور مثبت قدم اور ایف پی سی سی آئی کے بہتر مفاد میں قرار دیا۔زبیرطفیل نے یہ بات یو بی جی سندھ ریجن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات کیلئے موثر لائحہ عمل طے کیا گیا اور مخالف گروپ کی جانب سے ماضی کی طرح جعلی ووٹ کی کاسٹنگ کو روکنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی گئی۔یو بی جی اوربی ایم پی پروگریسیو نے ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں باہمی تعاون کے ساتھ چیلنجز سے نمٹنے اور اسے ایک حقیقی اعلیٰ ادارہ بنانے کی کوشش کرنے کا عہد کیا جبکہ اجلاس میں حقیقی تجارتی اداروں کی ساکھ کو داغدار کرنے والے جعلی تجارتی اداروں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں