متحدہ عرب امارات سی پیک میں اشتراک پر آمادہ
کراچی(بزنس ڈیسک)کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتھی نے پاکستان کو یہ خوشخبری سنادی کہ یو اے ای مجموعی طور سے۔۔
پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا،اگلے دس دنوں میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی جبکہ یو اے ای چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)میں بھی خوشی کے ساتھ شامل ہوگا۔جمعہ کو یو اے ای قونصلیٹ میں یو اے ای کے یونین ڈے کے حوالے سے تقریب اور میڈیا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتھی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے نئے محکمے کا پاکستان میں بننا خوش آئند ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کیلئے نیا سال بہت روشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو برآمدات کا حب اور فری ٹریڈ زون بنایا جائے گا جبکہ کراچی سے سینٹرل ایشیا کے ممالک کو برآمدات کی جائیں گی۔