ہیم ٹیکسٹائل میں 260پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

ہیم ٹیکسٹائل میں 260پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

کراچی( آن لائن)ہیم ٹیکسٹائل نمائش 9 جنوری سے فرینکفرٹ میں ہوگی۔نمائش میں خصوصی طور سے 90 سے زیادہ نمائش کنندگان نئے قالین اور۔۔

قالین کے سیگمنٹ کے ساتھ شرکت کریں گے ۔نمائش میں رگس اور کارپٹس سیگمنٹ کے ساتھ پورٹ فولیو کو بڑھا جارہا ہے ۔ نئے ہال 5.1 میں خصوصی طور پر ہاتھ سے بنے اورخصوصی طور سے تیارکردہ قالین، مشین سے بنے ہوئے قالین، چٹائیاں اور گندگی کو جذب کرنے والے قالینوں کے ساتھ قالینوں اور رنرز کی نمائش کی جائے گی۔ بنگلہ دیش، بھارت، مصر، بلجیم، چین، یونان، اٹلی اور ترکی سے دیگر ممالک سے نمائش کنندگان سمیت کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل، فنی کوپ، ہیریٹیج اوورسیز، میرینوس ہالی سان، نیکوٹیکس، اورینٹل ویورز گروپ، راگولے ، رائلٹیکس، رگ ریپبلک اور طرز کے قالین شرکت کرینگے ۔ہیم ٹیکسٹل 2,600 سے زیادہ مینوفیکچررز اور برانڈز کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ میں پاکستان سے 260 سے زائد کمپنیاں نمائش میں شرکت کرینگی ۔ٹڈاپ کے بینر تلے دیگر چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیاں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیم ٹیکسٹل میں شرکت کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں