سونے کی قیمت میں تیزی،فی تولہ 3100روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں تیزی،فی تولہ 3100روپے کا اضافہ

کراچی(آن لائن)رواں کاروباری ہفتے کے آخری روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تیزی آگئی۔

 آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 600روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 2658 روپے کی تیزی سے 10گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے پر آگئی۔ جبکہ 31ڈالر کے اضافے سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2091ڈالر ہوگیا۔فی تولہ چاندی کے بھاؤ2620روپے پر مستحکم رہے ۔ علاوہ ازیں ہفتے کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 286روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو یورو کی قدر 312 روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3 روپے بڑھ کر365روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت76.50روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت78.50روپے پر برقرار رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں