جی سی سی ممالک سے آزادتجارت کے معاہدے پرمذاکرات

جی سی سی ممالک سے آزادتجارت کے معاہدے پرمذاکرات

ریاض(اے پی پی)وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اورجی سی سی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔

انہوں نے یہ بات سعودی عرب میں جی سی سی ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے چیف مذاکرات کارسے ملاقات میں کہی۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرتجارت نے سعودی عرب میں سرکاری وفد کی قیادت کی جس میں وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈکے سیکرٹریز اور اٹارنی جنرل آفس کے حکام شامل تھے ۔ دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں نے سرمایہ کاری کے باب کی بقیہ تفصیلات بشمول سرمایہ کاری کے تحفظ اور سہولت پر وسیع بات چیت کی۔ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا یقین ہے کہ ہم جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے ۔ معاہدے سے دونوں خطوں میں نئی ملازمتیں اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ فریقین نے مشترکہ بزنس فورم کے انعقاد کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں