ایس پی آئی انشورنس کمپنی کی بطور بیمہ کنندہ رجسٹریشن منسوخ

 ایس پی آئی انشورنس کمپنی کی بطور بیمہ کنندہ رجسٹریشن منسوخ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے میسرز ایس پی آئی انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے تمام انڈرٹیکنگ اور کاروبار کو یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان میں ضم کرنے کی۔۔

 اسکیم کی منظوری دینے کے بعد سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انشورنس آرڈیننس 2000 کے تحت میسرز ایس پی آئی انشورنس کی بطور بیمہ کنندہ رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ ایس پی آئی انشورنس کے ذریعے کی جانے والی تمام کاروباری سرگرمیاں یا اس کے ذمے واجب الادا کسی بھی مالی معاملات کی ذمہ داری اب ایس پی آئی انشورنس لمیٹڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ایس ای سی پی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں