اسٹاک مارکیٹ میں 462 پوائنٹس کی تیزی، 87 ارب منافع

اسٹاک مارکیٹ میں 462 پوائنٹس کی تیزی، 87 ارب منافع

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی زبردست تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 462.97 پوائنٹس کے اضافے سے 62956 پوائنٹس پر جا پہنچا۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 87 ارب روپے کا منافع ہوا جب کہ 49.08 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز نے منافع بخش شعبوں میں بھر پور خریداری کی،ایک موقع پر 100انڈیکسملکی تاریخ میں پہلی بار 63 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تاہم کاروبارکا اختتام 62900 کی سطح پرہوا۔ ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی افرا تفری میں کمی آنے، نگراں حکومت کی پالیسو ں سے معاشی بہتری کے امکانات کے بعد سرمایہ کاری ایک باربھر حصص بازار میں سرگرم ہو گئے ہیں ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 174 پوائنٹس کے اضافے سے 21003 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 41602 پوائنٹس سے بڑھ کر 42006 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مجموعی سرمایہ بڑھ کر90کھرب93ارب روپے ہوگیا۔منگل کو 30 ارب روپے مالیت کے 76 کروڑ 54 لاکھ 18 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 188 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 177 میں کمی اور 18 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں