ڈالر کی قدرمیں 25پیسے کمی ،سونا1300روپے سستا

ڈالر کی قدرمیں 25پیسے کمی ،سونا1300روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا ،ادھر ایک تولہ سونا 1300روپے سستاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر24پیسے کی کمی سے 284.14روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر25پیسے کی کمی سے 285روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو2روپے کی کمی سے 308روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1روپے کی کمی سے 360روپے پرآگیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت76.30روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت78.30روپے پر برقراررہی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا9ڈالر کی کمی سے 2048ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا1300روپے کی کمی سے 2 لاکھ 18 ہزار 986 روپے اوردس گرام 1114 روپے کی کمی سے 1 لاکھ86 ہزار986 روپے کا ہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت2600روپے پر مستحکم رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں