بیج کی تحقیق، فراہمی کا معیار بہتر بنائینگے ،وزیر غذائی تحفظ

بیج کی تحقیق، فراہمی کا معیار بہتر بنائینگے ،وزیر غذائی تحفظ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) نگران وفاقی وزیربرائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہا ہے کہ ملکی زراعت کے فروغ میں مزیدانقلابی تبدیلی لانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

 بیج کی تحقیق اور فراہمی کا مجموعی معیار مزید بہتر بنائیں گے ۔ مکئی قومی غذائی تحفظ کی ضروریات کے حوالے سے اسٹرٹیجک فصل ہے ، وزارت مکئی کی فصل کی مسلسل نشوونما کیلئے قابل عمل پالیسی فراہم کرنے کیلئے موثرپیمانے بروئے کار لارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراپ لائف پاکستان کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں