جرمنی تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے کاخواہاں

جرمنی تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے کاخواہاں

کراچی(بزنس رپورٹر)جرمن، اماراتی جوائنٹ کونسل فار انڈسٹری اینڈ کامرس (اے ایچ کے )میں پاکستان کے نمائندے محمد عثمان نے کہا کہ جرمن حکومت اور۔۔

کاروباری ادارے پاکستان کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں جو دبئی میں موجود اے ایچ کے میں پاکستان ڈیسک کے قیام کی بنیادی وجہ ہے ۔جرمنی پاکستان کے ساتھ جرمن اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہش مند ہے ۔جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل فار انڈسٹری اینڈ کامرس دونوں ممالک کی تاجر برادری کو نیٹ ورکنگ، بزنس ٹو بزنس میٹنگز اور تجارتی وفود کے دوروں کے ذریعے منسلک کر کے مکمل طور پر سہولت فراہم کریگا۔یہ بات انہوں نے جرمن اماراتی کونسل برائے صنعت و تجارت کے تجارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے دورے پرکہی۔۔قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد شیخ نے کہا دونوں ممالک کو تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں