بیمہ انڈسٹری:فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ پرعملدرآمدکیلئے یکم جنوری 2026کاٹائم فریم مقرر

بیمہ انڈسٹری:فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ پرعملدرآمدکیلئے یکم جنوری 2026کاٹائم فریم مقرر

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی،اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے انشورنس،تکافل اور ری انشورنس انڈسٹری کی مالیاتی رپورٹنگ کے ۔۔

معیارات کو بہتر بنانے کیلئے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ(IFRS-17) پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹائم فریم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بیمہ اکاؤنٹ کے سٹینڈرڈ (IFRS-17) پر عملدرآمد کا ٹائم فریم یکم جنوری 2026 مقرر کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی اکاؤنٹنگ سٹینڈرڈ بورڈ نے IFRS-4 انشورنس کنٹریکٹس کو یکم جنوری 2023 سے IFRS 17 سے تبدیل کر دیا ہے ۔ ایس ای سی پی نے اس ضمن میں انشورنش انڈسٹری کیلئے 4 مراحل تجویز کئے ہیں جس کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں