ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(آئی این پی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہفتہ کو بھی ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بھاؤ میں 3ہزارروپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں