جنوبی چین کو برآمدات میں 65فیصد اضافہ ریکارڈ

جنوبی چین کو برآمدات میں 65فیصد اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (این این آئی)گوانگ چو میں پاکستانی قونصلیٹ کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عرفان نے کہاہے کہ ایک اہم اقتصادی پیش رفت میں رواں سال جولائی سے اکتوبر تک پاکستان کی جنوبی چین کو برآمدات میں 65 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔۔

جو خطے میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر محمد عرفان نے کہا کہ تجارت میں اضافہ خاص طور پر اہم صوبوں بشمول فوجیان، گوانگ ڈونگ، گوانگسی، ہینان اور ہنان میں قابل ذکر ہے ، جہاں بالترتیب 194 فیصد، 3 فیصد، 64 فیصد، 53 فیصد اور 117 فیصد کی قابل ذکر شرح نمو ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا اکتوبر پاکستان کی جنوبی خطے کو برآمدات 334.88 ملین ڈالر تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 202.71 ملین ڈالر تھیں۔ چین کے جنوب مشرقی ساحل پر اپنی مضبوط معیشت اور اسٹریٹجک محل وقوع کی وجہ سے مشہور صوبہ فوجیان میں اس عرصے کے دوران پاکستان سے درآمدات میں 194 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق محمد عرفان نے کہا کہ جنوبی چین کو برآمدات میں اضافہ پاکستان کی اسٹریٹجک تجارتی پالیسیوں کی کامیابی، اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم اور اس کی برآمدی اجناس کے معیار کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں