روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا

روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کی کم خریداری کے باعث روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا کوالٹی کاٹن کی مانگ رہی لیکن کم کوالٹی کی روئی کی ڈیمانڈ کم رہی۔۔

 کاروباری حجم بالکل کم رہا حکومت کی جانب سے توانائی اور گیس کی قیمت میں ہو شربا اضافہ کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے دیگر صنعتوں کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر بری طرح متاثر ہو رہا ہے دوسری جانب مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں یارن اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور بھاؤ میں زبردست سردبازاری کی وجہ سے کاروباری حجم نہ ہونے کے برابر اور زبردست مالی بحران ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں