100 ارب ڈالر بر آمدات کے روڈ میپ کا خیر مقدم
لاہور(آئی این پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زایسوسی ایشن نے وژن پاکستان کے تحت100 ارب ڈالر بر آمدات کے مجوزہ روڈ میپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی طویل المدت پالیسیوں کی کامیابی کیلئے تسلسل نا گزیر ہے۔۔
حتمی تیاری کے بعد اسے قومی پالیسی قرار دیا جائے اور اس کے ڈرافٹ کو تحفظ ملنا چاہیے تاکہ کسی بھی طرح کے سیاسی حالات اور حکومتوں کی تبدیلی اس پر اثر انداز نہ ہو سکے ۔ ا ن خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین اعجاز الرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، شاہد حسن شیخ ،سعید خان، میجر (ر)اختر نذیراور فیصل سعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسیوں پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے ، جو بھی حتمی پالیسی تیار ہو اسے مشاورت کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کیا جائے ۔