100ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کا حصول ممکن،میاں کاشف
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی برآمدات کو بڑھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے اور 100 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کا حصول ممکن ہے ۔
اتوار کو برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس برآمدی ہدف کے حصول کیلئے نجی شعبے کے مکمل پوٹینشل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شعبہ معاشی و تجارتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔