بھارتی دھاگا ا سمگلنگ سے پاکستان آنے کا انکشاف

بھارتی دھاگا ا سمگلنگ سے پاکستان آنے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)تجارتی پابندی کے باوجود بھارتی دھاگا چار ممالک بشمول متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سے اسمگل ہو کر پاکستان آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر کسٹمز I&I اسلام آباد کو خط لکھا ہے کہ وہ تمام فیلڈ فارمیشنوں کو دبئی، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ سے آنے والے دھاگے کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہو ئے اقدامات کیے جائے ۔ذرائع کے مطابق کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز آئی اینڈ آئی کراچی کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ہندوستانی یارن اب بھی دبئی، ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے راستے پاکستان پہنچ رہا ہے ۔ان ممالک سے بھارتی دھاگے کے کنٹینزز لیبل اور پیکنگ لگا کر پاکستان بھیج دیے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں