سی پیک نے انجینئرنگ گڈز سیکٹر میں جان ڈال دی، طاہر ممتاز
اسلام آباد(آئی این پی )سی پیک نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ سیکٹر، خاص طور پر انجینئرنگ سامان کی پیداوار میں جان ڈال دی ہے ۔
چینی سرمایہ کاری کی آمد نے جدید ترین مشینری اور آٹومیشن ٹیکنالوجیز سے لیس جدید مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کیے ہیں۔یہ بات ڈاکٹر طاہر ممتاز، ڈائریکٹر چائناا سٹڈی سینٹر، کامسیٹس، اسلام آباد نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بی آر آئی کے تحت، پاکستان اور چین جدت اور کاروباری شخصیت کے فروغ، لوگوں کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی، مشترکہ تحقیقی لیبارٹریوں کے قیام اور ٹیکنالوجی اور ہائی ٹیک پارکس کے قیام پر تعاون پر توجہ دے رہے ہیں۔