فیڈریشن انتخابات:17ایسوسی ایشنز کے ووٹرز کوفہرست سے نکالنے کے احکامات
کوئٹہ(این این آئی)ریگولٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشن نے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات میں 17ایسوسی ایشنوں کے ووٹرز کے نام ووٹر فہرست سے نکالنے کے احکامات جاری کردیے ۔تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2024-25 کے سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن نے 17ایسوسی ایشنز کے ووٹرز کے نام ووٹر فہرست سے اس لئے خارج کردیے تھے ۔۔
کیوں کہ ان تنظیموں نے نہ تو اپنے ٹریڈ لائسنس کی تجدید کروائی تھی اور نہ ہی ان کے پاس کوئی کاروبار کا منظم جواز موجود تھا جس کی بناء پر17ایسوسی ایشنز موسیٰ خیل چیمبر ،قلعہ سیف اللہ چیمبر ،چاغی چیمبر ،پاک ایران جوائنٹ چیمبر،آل پاکستان کاربن سالونٹ امپورٹرز ایسوسی ایشن ،سمرسیبل پمپ امپورٹر ایسوسی ایشن ،آل پاکستان الائے رم منیو فیکچرایسوسی ایشن ،لورالائی چیمبر، پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن،اسکریپ امپورٹرزایسوسی ایشن ،گیس ہیٹر امپورٹرز ایسوسی ایشن،ویمن چیمبر ضلع کوئٹہ ،پلاسٹک اسکریپ ایسوسی ایشن، آل پاکستان لینڈ روٹ کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن ،گھی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن،آل پاکستان کارپرامپورٹرایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ،آل پاکستان گلاس مینو فیکچرز اینڈ امپورٹرز ایکسپورٹز نے حکومت پاکستان کی وزارت تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشنز کے ریگولیٹر برائے ٹریڈ آرگنائزیشن میں الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواستوں پر ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشنز عمرداد آفریدی نے سماعت کے بعد ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تمام 17 ایسوسی ایشنز کے ارکان کے نام ووٹر فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور درخواستوں کو نمٹادیا۔