روس کی پاکستان کو حلال گوشت برآمد کرنے کی پیشکش

روس کی پاکستان کو حلال گوشت برآمد کرنے کی پیشکش

اسلام آباد (نامہ نگار) روس نے تجارت کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کو حلال گوشت برآمد کرنے کی پیشکش کر دی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے۔۔

 روس کے سفیر البرٹ خوریو نے ملاقات کی ، ملاقات کا مقصد تجارتی رابطے بڑھانا اور دو طرفہ تجارت کے حقیقی امکانات سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش ویزا مسائل کے حوالے سے خدشات اجاگر کیے ، سفیر نے ویزا سے متعلق مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ روس کے سفیر نے ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن کے نویں اجلاس کی میزبانی کیلئے روسی فریق کی خواہش سے آگاہ کیا اور جام کمال کو اپریل اور جولائی میں نمائشوں کیلئے دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے سڑک کے ذریعے روس کو کینو کی برآمدات کے کامیاب آغاز کو سراہتے ہیں۔ روس وسیع مارکیٹ ہے جو پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی اور تنوع کیلئے کافی مواقع فراہم کرتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں