انٹر بینک میں ڈالر8پیسے تولہ سونا1800روپے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر8پیسے  تولہ سونا1800روپے مہنگا

کراچی (بزنس ڈیسک)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔ادھر ایک تولہ سونا 1800 روپے مہنگاہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر8پیسے کے اضافے سے 277.92روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 279.98روپے پرآگیا، اسی طرح47پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 350.32روپے پرآگیا جب کہ 81پیسے کے اضافے سے 299.94روپے جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2290 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے اوردس گرام1543 روپے کے اضافے 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے کاہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں