دبئی سے ترسیلات زرمیں 43فیصد اضافہ ریکارڈ

دبئی سے ترسیلات زرمیں 43فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر43فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 430.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو فروری کے مقابلے میں 43 فیصدزیادہ ہے ، فروری 2024 میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.6ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی نموہوئی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 312.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ پہلے 9ماہ میں دبئی سے مجموعی ترسیلات زرکاحجم 2.751ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.784 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.2فیصدکم ہے ۔ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سمندرپارکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 21.036 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 20.84 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 0.9 فیصدزیادہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں