سعودی وفد کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، وفاقی چیمبر

سعودی وفد کا دورہ ملکی معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، وفاقی چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی اعلی سطح وفد کا دورہ پاکستان معیشت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وفد کا دورہ سرمایہ کاری پراجیکٹ کا مثبت تسلسل ہے ، دونوں ممالک کی طرف سے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کا مرحلہ جلد مکمل کرنے کا عہد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا آنا معیشت کیلئے مثبت اقدام ہے ، سعودی سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی کونسل کا کردار نمایاں اور اہم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں