فی 50کلو گرام بیگ یوریا کی قیمت میں 634روپے کا اضافہ

 فی 50کلو گرام بیگ یوریا کی  قیمت میں 634روپے کا اضافہ

کراچی(آئی این پی)یوریا کی قیمت میں 50کلو کے فی بیگ کی قیمت میں 634روپے کا اضافہ کردیا گیا۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے یوریا کی قیمت میں 634 روپے کا اضافہ کر کے 4,286 روپے فی 50 کلوگرام بیگ کر دیا ہے۔۔۔

جس کی شرح اس سطح کے قریب ہے جس پر حکومت کی جانب سے فیڈ گیس ٹیرف میں ممکنہ اضافے سے قبل مارکیٹ میں دیگر برانڈڈ مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں۔عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنی ایک رپورٹ بتایا ہے کہ اس سے قبل یوریا 3,652 روپے فی بیگ میں فروخت کر رہا تھا جبکہ اس کی قیمت 4,300-5,500 روپے فی بیگ کی قیمتوں میں تھی جس پر دیگر مینوفیکچررز اور مارکیٹرز اجناس فروخت کر رہے تھے ۔ایف ایف سی کو قیمت کا فائدہ اس وقت حاصل ہوا جب حکومت نے فروری میں فی ملین برٹش تھرمل یونٹس (mmBtu) فی ملین فیڈ گیس ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں