وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک بھر میں آج تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے آج اسلام آباد میں خصوصی کانفرنس کا انعقاد ہو گا، کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا، قرض موت کا پھندا بن گئے: وزیراعظم

خصوصی کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، حکومت نے چار سال میں یہ تعداد کم کر کے 90 لاکھ تک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، اس حوالے سے تعلیمی بجٹ کو آئندہ چار سال میں پانچ فیصد تک لے جانے امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں