مارچ2024 :بھارت سے درآمدات میں 48فیصد اضافہ

مارچ2024 :بھارت سے درآمدات میں 48فیصد اضافہ

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں نئی حکومت کے پہلے ہی ماہ بھارت سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات 48فیصد بڑھیں، گزشتہ ماہ بھارت سے درآمدات کا حجم 2کروڑ 73لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2023 میں ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالر تھا۔ حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کیساتھ تجارت معطل کردی تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کردی تھی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں