حکومت کے پی ٹی کو بہترین تجارتی بندرگاہ بنانا چاہتی، وفاقی وزیر

حکومت کے پی ٹی کو بہترین تجارتی بندرگاہ بنانا چاہتی، وفاقی وزیر

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ہیچی سن گروپ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت بحری امور کے اعلامیہ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی توسیع میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ نئی منتخب حکومت میری ٹائم کے انفرااسٹرکچر پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، معاشی ترقی کے لیے میری ٹائم کی ترقی اہمیت کی حامل ہے۔ ہیچی سن گروپ نے پاکستان میں 10 سے 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرنے پر بریفنگ دی۔ ہیچی سن گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر اینڈی توس نے بتایا کہ پاکستان میں میری ٹائم کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ،میری ٹائم کے شعبے میں انفرااسٹرکچر اور ویئر ہاؤس کی سہولیات بہتر بنانا چاہتے ہیں،میری ٹائم میں اسٹوریج فیسلٹی اور گودام بنانے کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ ہیچی سن گروپ پاکستان میں کے پی ٹی اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں خدمات فراہم کر رہا ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھا کر میری ٹائم کے شعبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔قیصر شیخ نے کہا کہ حکومت کے پی ٹی کو بہترین تجارتی بندرگاہ بنانا چاہتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں