پہلی سہ ماہی ،موبی لنک بینک کی آمدن میں 97 فیصداضافہ

پہلی سہ ماہی ،موبی لنک بینک کی آمدن میں 97 فیصداضافہ

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)پاکستان کے صف اول کے ڈیجیٹل مائیکرو فنانس ادارہ، موبی لنک بینک کی آمدن میں سال 2024 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 97 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے ۔

بینک کا قبل از ٹیکس منافع 110 فیصد بڑھ گیا ۔ محصولات اور قبل از ٹیکس منافع میں خاطر خواہ اضافہ بینک کی مستحکم مالی کارکردگی، صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافے اور سال کے آغاز میں ملک کے معاشی اور کاروباری ماحول میں مثبت رفتار کی نشاندہی کرتا ہے ۔ سال 2024ء کی پہلی سہ ماہی میں بینک کی آمدن بڑھ کر15,572ملین روپے ہو گئی ۔ مجموعی ڈپازٹس میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور ڈپازٹس 119,286 ملین روپے سے بڑھ کر132,719ملین روپے ہوگئے ۔ بنیادی ڈپازٹس میں 8 فیصد اضافہ سامنے آیا جبکہ برانچ لیس ڈپازٹس میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں بینک کے مجموعی لون پورٹ فولیو (جی ایل پی) میں پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ہوا ۔موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او غضنفر عظام نے بینک کی غیر معمولی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ موبی لنک بینک نے سال کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں کیا ہے ۔ میں اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہم پر غیر متزلزل اعتماد کیا، جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور احساس ذمہ داری میں اضافہ ہوتا ہے ۔ میں اپنی ٹیم کے ہر رکن کی محنت اور عزم کو سراہتا ہوں، جنہوں نے ہماری پوزیشن کو مضبوط کیا ہے اور اس انڈسٹری میں ہمارے اہم کردار کو اجاگر کیا ، ہم اپنے شمولیتی اقدامات کے ذریعے خواتین قرض دہندگان کی تعداد میں اضافے کیلئے پرعزم ہیں اور پائیدار ترقی کیلئے گرین فنانسنگ کو ترجیح دے رہے ہیں، ہم بینکنگ و فنانس انڈسٹری کی ترقی کے سال کی بہترین انداز سے تکمیل کیلئے پرامید ہیں ، اس طرح ہم ملک کی مجموعی معاشی ترقی میں زیادہ بہتر کردار ادا کرسکیں گے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں