مشینری گروپ کی درآمدات میں 30 فیصداضافہ

مشینری گروپ کی درآمدات میں 30 فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات پر 5.854 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 4.493 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر139.62 فیصد کی نموریکارڈکی گئی۔ مارچ 2024 میں مشینری گروپ کی درآمدات پر811.86 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ میں 338.81 ملین ڈالرتھا۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17.78 فیصدکا اضافہ ہوا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں