ہفتہ رفتہ :انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ایک پیسے کی کمی

ہفتہ رفتہ :انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں ایک پیسے کی کمی

کراچی(آن لائن)انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور ۔۔

برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 278.40 روپے سے بڑھ کر278.50روپے پر جا پہنچی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 1پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر279.80روپے سے گھٹ کر279.59روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قدر 296.03 روپے سے بڑھ کر296.56روپے ہو گئی، اسی طرح 2.46 روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 344.17 روپے سے بڑھ کر346.63روپے پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے سستا ہوا گیا جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 92پیسے اور22پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں فی اونس سونا 2 لاکھ 48 ہزار 700روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے کا ہو گیا،اسی طرح3686روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار534روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 44 ڈالر کی کمی سے 2381ڈالر سے گھٹ کر2337ڈالر پر آگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں