پاک سعودی معاشی تعلقات کی مضبوطی لیڈر شپ کا وژن

پاک سعودی معاشی تعلقات کی مضبوطی لیڈر شپ کا وژن

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاشی تعلقات کی مضبوطی لیڈر شپ کا وژن ہے ۔۔

مستقبل میں ہم بڑی سعودی سرمایہ کاری اور معاہدے دیکھ سکتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کا ایک مقصد سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید بات چیت جاری رکھنا ہے جن منصوبوں پر بات چیت ہو رہی ہے انہیں آگے لے کر چلیں۔ ان خیالات کا اظہارریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایک انٹرویو میں کیا۔غازی بروتھا، ریکوڈک سمیت پاکستان کے میگا پروجیکٹس میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑے اور کمپلکس قسم کے منصوبے ہیں، ان پر بات چیت میں وقت درکار ہے ، اوربات چیت جاری ہے ، دونوں اطراف کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں،بات چیت میں آپس کے اختلافات کو کم کیا جاتا ہے تب کہیں جا کر کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں اور دستاویز پر دستخط کیے جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں