فرنیچر کونسل کی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش

 فرنیچر کونسل کی بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو پیش

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل نے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ تجاویز کا جامع سیٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ، وزارت صنعت، وزارت تجارت اور وزارت اقتصادی امور کو پیش کر دیا ۔

اتوار کو یہاں کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ یہ تجاویز فرنیچر کے شعبے میں ترقی، مسابقت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے پی ایف سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں، ان تجاویز پر عمل درآمد سے ملکی اقتصادی ترقی اور عالمی مسابقت کے حصول میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز میں فرنیچر سیکٹر کو مکمل صنعت کی حیثیت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے ، اس اقدام سے اس شعبے کو ٹیکس چھوٹ، سبسڈیز یا دیگر مالی معاونت کے طریقہ کار سمیت مختلف مراعات اور فوائد تک رسائی فراہم اور ترقی و پائیداری کو فروغ حاصل ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں