البرکہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

البرکہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)البرکہ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں ہونے وا لی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی مثبت پیش رفت اور ملک کے مجموعی مالیاتی منظرنامے اور معیشت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

 وزیر خزانہ نے ملک اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے حوالے سے دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ کے لئے حکومت کے عزم پر بھی زور دیا۔ البرکہ بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز متعدد معروف غیر ملکی شیئر ہولڈرز کی نمائندگی کرتا ہے ، جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مالیاتی شعبے اور معیشت کی ترقی کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر البرکہ پاکستان کے چیئرمین آف دی بورڈڈاکٹر جہاد النقلہ نے وزیر خزانہ کو تہنیتی شیلڈ پیش کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں