جاپان:ریکونزنے تباہی مچادی،ماحولیات ومعیشت کونقصان

جاپان:ریکونزنے تباہی مچادی،ماحولیات ومعیشت کونقصان

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ریکون کی بڑھتی آبادی نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سے ماحولیات اور۔

 معیشت کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ حکومت نے کہا کہ 2022 کے دوران صرف ٹوکیو سے ہی تقریباً 1,300 ریکون پکڑے گئے ہیں. یہ تعداد 10 سال قبل پکڑی جانے والی تعداد سے پانچ گنا زیادہ ہے ۔اسی طرح جاپانی حکومت نے ریکون کو درانداز جانور قرار دیا ہے ،واضح رہے کہ ریکون جاپان کا مقامی جانور نہیں ہے ۔ 1977 میں ایک جاپانی کارٹون مشہور ہوا تھا جس کا نام ‘Rascal the Raccon’ تھا۔ اس کی مقبولیت کے بعد 1970 کی دہائی میں انہیں درآمد کیا جانے لگا۔یہ کارٹون اتنا مقبول تھا کہ جاپانی عوام دوسرے ممالک سے اسے آرڈر کرتے تھے اور انہیں پالتو جانور کے طور پر اپنے گھروں جگہ دیتے تھے ۔ تاہم کچھ ہی عرصے میں ریکون نے اپنی ضدی اور شیطانی حرکتوں کی وجہ سے شہریوں کی ناک میں دم کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں