آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز طیارے پر کام جاری

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(نیٹ نیوز) امریکا کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں جو آواز رفتار سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے۔

 پرواز کرتے ہوئے لندن سے نیویارک تک کا فاصلہ محض 90 منٹ میں طے کر سکتا ہے ۔ہیلکایون نامی یہ جہاز ایٹلانٹا کی مقامی ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہرمیوس بنا رہا ہے ۔4000 میل فی گھنٹہ (ماک 5) کی رفتار سے پرواز کرنے والا یہ ہائپر سونک طیارہ آپریشن میں آنے کے بعد تیز ترین کمرشل مسافر طیارہ بن جائے گا۔کمپنی کے مطابق اس طیارے کی آزمائش اور آپریشن اس دہائی کے آخر تک شروع کیے جائیں گے ۔اس طیارے کے لیے 125 روٹس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ اگرچہ یہ ہائپر سونک طیارہ اپنی رفتار کے سبب ٹرانس ایٹلانٹک (بحر اوقیانوس کے پار ) پروازیں ایک بار میں پوری کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں