مریخ پر انسانوں کو لیجانیوالے تیز ترین راکٹ پر کام شروع

مریخ پر انسانوں کو لیجانیوالے تیز ترین راکٹ پر کام شروع

واشنگٹن(نیٹ نیوز) انسانوں کو مریخ پر لے کر جانے کے حوالے سے بحث دہائیوں سے چلی آرہی ہے ۔

تاہم ناسا نے اسے ممکن بنانے کیلئے ایک طاقتور ترین راکٹ بنانے پر کام شروع کردیا ہے ۔انسانوں کو مریخ پر اتارنے کے چیلنج میں سیارے سے وزنی سامان لانے اور لے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے راکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تو صرف ایک چکر لگانے میں ہی تقریباً دو سال لگ جائیں گے ۔ایک انتہائی جدید راکٹ، پلسڈ پلازما راکٹ (پی پی آر) ناسا کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے ۔ یہ ایک ایسا راکٹ سسٹم ہے جسے خلا میں دور تک جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ناسا نے کہا کہ پی پی آر کا مقصد مستقبل میں مریخ پر طویل فاصلے کے خلائی مشن میں انقلاب لانا ہے ۔ یہ ممکنہ طور پر سیارے تک سفر کو صرف 2 ماہ میں مکمل کرلے گا۔راکٹ 5000 سیکنڈ کے مخصوص تسلسل کیساتھ 100,000 پاور کی توانائی پیدا کرنے کے قابل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں