عالمی تجارتی نمائش :درخواستیں جمع کرنے کااعلان

عالمی تجارتی نمائش :درخواستیں  جمع کرنے کااعلان

اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ نائجیریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش بیوٹی ویسٹ افریقا میں شرکت کے لئے 15مئی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3 روزہ نمائش نائجیریا کے شہر لاگوس میں 26 سے 28نومبر تک جاری رہے گی جس میں کاسمیٹکس ، فیشن ، پرفیوم ، ہیئر کیئر ، سکن کیئر اور بیوٹی ایکویپمنٹ سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش  کرسکیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں