مزدوروں کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،اشرف بھٹی

مزدوروں کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،اشرف بھٹی

لاہور (این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔۔۔

 پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہدا کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے ۔محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں، ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں، محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے ۔اشرف بھٹی نے کہا کہ محنت کشوں کی عظمت کو سلام، ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں