ٹھٹھہ کی ترقی میں کسی کو حاوی نہیں ہونے دینگے ،جہانگیر مری

ٹھٹھہ کی ترقی میں کسی کو حاوی نہیں ہونے دینگے ،جہانگیر مری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر جہانگیر مری نے کہا ہے کہ ٹھٹہکی صنعتی ترقی اور صنعتکار طبقے کے ترقی کی سفر میں کسی بھی بااثر افسر کو حاوی ہونے نہیں دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھارو میں جنرل باڈی کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میاں شیخ ظفر اقبال، سیدسہیل، ملک انوار، فیض محمد پالاری، سید دائم شاہ، مقصود جوکھیو، مجید خٹک، ولی شیخ، ماجد میمن، جمیل چانڈیوودیگر نے شرکت کی۔ جہانگیر مری نے صوبائی اور وفاقی حکمرانوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے علم میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ ٹھٹھہ مستقبل میں پاکستان کا اکنامک حب ہے جن کو سپورٹ کرنے کے بجائے ضلع کے کچھ بااثر افرادمنفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جس سے معاشی ترقی میں رکاوٹیں درپیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے ٹھٹھہ چیمبرجنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،ٹھٹھہ خاص طور پر کوسٹل ایریا ایک ترقی کا نیا باب ہے ، جس میں بیرونی ملکوں کے سرمایہ کاربڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ای سی گھارو (ریونیو)کی بلاوجہ صنعتکاروں، تاجر، ایگریکلچر اور فش انڈسٹر کے خلاف خط و کتاب کرنے کی مذمت کی گئی اور قرارداد پاس کی گئی کہ ای سی گھارو کو فی الفور ہٹاکر ایماندار اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرنے والے افسرکو مقرر کیا جائے ۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے دیگر چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے نمائندوں کوٹھٹھہ آنے کی دعوت دی جائے گی اور ان کو بھی ٹھٹھہ میں معاشی طور پر سپورٹ کرنے کا کہا جائے گا۔ آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ معاشی ترقی کے دشمن ای سی گھارو (ریونیو) کے خلاف وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا جائیگا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں