یوٹیلیٹی اسٹورز ، 45ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری

 یوٹیلیٹی اسٹورز ، 45ہزارمیٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا ۔۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کارپوریشن کو 10 ہزار میٹرک ٹن کے لیے چینی کی کم سے کم فی کلو بولی 141 روپے 20 پیسے موصول ہوئی ہے ۔ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے چینی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ، اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے ،بی آئی ایس پی صارفین کے لیے 109 روپے فی کلو مقرر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں