شہید میجر بابر قوم کے ہیرو ، قربانی نہیں بھلائیں گے :زرداری

 شہید میجر بابر قوم کے ہیرو ، قربانی نہیں بھلائیں گے :زرداری

میانوالی (نامہ نگار)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے وطن کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے جوان ہراول دستے کا کام کر رہے ہیں انکی قربانیوں سے آج پاکستان محفوظ ہے اور پاک فوج کے جوان ہی دہشت گردی کے سامنے پل باندھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

 شہید میجر بابر نیازی کی قربانی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی خصوصی آمد کے موقع پرشہید میجر بابر خان کی رہائش گاہ پر ان کے والد اور حاضرین سے گفتگو میں کیا ،صدر نے شہید کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے مزید کہا شہید میجر بابر خان قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جان قربان کر کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک کے سینکڑوں بچوں کو بچایا اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہمیں ان پر فخر ہے ۔ انہوں نے اپنے خون سے پاکستان کی حفاظت کر کے ساری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ہم شہید کی قربانی کو تاقیامت نہیں بھلائیں گے ۔قبل ازیں صدر بذریعہ ہیلی کاپٹر ایم ایم عالم بیس میانوالی پہنچے جہاں سے شہید میجر کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے گئے ۔ آر پی او سرگودھا ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او میانوالی بھی انکے ہمراہ تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں