جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان،حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان،حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

 ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس یحیی آفریدی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک قیام کے دوران جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے ۔ تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی ، تقریب حلف برداری کی نظامت کے فرائض رجسٹرار سپریم کورٹ محترمہ جزیلہ اسلم نے سرانجام د ئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں