وفاقی ٹیکس محتسب مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

وفاقی ٹیکس محتسب مشاورتی کمیٹی  کا اجلاس آج طلب کرلیا

لاہور (اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل (20مئی کو)طلب کیا ہے ۔۔

جس میں مجموعی کارکردگی اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایف ٹی او کے کوآرڈی نیٹر مہر کاشف یونس نے اتوار کو بتایا کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور، بڑی تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور انجمن تاجران پر مشتمل 50 رکنی مشاورتی کمیٹی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں